شہر قائد کے مختلف علاقے گیس کی فراہمی سے محروم، صورتحال سنگین ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد کے مختلف علاقے گیس کی فراہمی سے محروم، صورتحال سنگین ہوگئی
شہر قائد کے مختلف علاقے گیس کی فراہمی سے محروم، صورتحال سنگین ہوگئی

کراچی:شہر کے مختلف علاقے گیس کی فراہمی سے محروم ، صورتحال سنگین ہوگئی ۔ مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ملیر سعود آبادکے علاقے معین آباد (کالابورڈ) کے مکینوں گیس کی بندش کیخلاف میں روڈ پر شدید احتجاج ۔

مشتعل افرادنے ٹائرنذرآتش کرکے احتجاج شروع کردیا ۔ مرکزی سڑک بند ٹریفک معطل ، احتجاج میں خواتین بھی شریک ، شہریوں کا کہنا ہے کہ 15 روز سے گیس بند ہے ۔

متعدد شکایات کے باوجود ایس ایس جی سی گیس فراہم نہیں کر رہی۔ ہمارے پاس اب احتجاج کے سواء کوئی راستہ نہیں ۔ مشتعل افراد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری ایکشن لیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مشکلات میں پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہیں آیا ۔ وزیر اعظم اس کا بھی نوٹس لیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بد ترین بحران جاری ہے ۔

اکثر گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث جلتے ہوئے چولہے بھی ٹھنڈے ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ بعض علاقوں جن میں اولڈ سٹی ایریا، لیاری، لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی، نیو کراچی، سرجانی کے بعض ایریاز میں کئی روز سے گیس کی فراہمی معطل ہے ۔

صورتحال کے حوالے سے ایس ایس جی سی کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون نہیں اٹھایا ۔ان سے رابطے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Posts