عظیم سابق فٹبالر میراڈونا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عظیم سابق فٹبالر میراڈونا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے
عظیم سابق فٹبالر میراڈونا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے

ارجنٹائن:عظیم سابق فٹبالر میراڈونا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے، ارجنٹائن میڈیا کے مطابق دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کردی ہے۔

عظیم سابق فٹبالر میراڈونا کے وکیل کے مطابق میراڈونا کا انتقال گھر میں ہوا۔ 60 سالہ فٹبالر کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اب چند ہفتوں بعد ان کی طبیعت دوبارہ بگڑی اور حرکت قلب بند ہوجانے ان کا انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنے وقت کے عظیم ترین کھلاڑی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 میں ورلڈکپ جیتا۔

Related Posts