وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کورین ڈراموں کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔
رواں سال نیٹ فلکس نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ نیٹ فلکس پر ناظرین کی بڑی تعداد کورین ڈرامے شوق سے دیکھتی ہے۔
2023 میں ریلیز ہونے والے کورین ڈرامے دی گلوری اور کنگ دی لینڈ کو ناظرین نے بہت پسند کیا، تاہم کچھ ایسے ڈرامے بھی ہیں جو کہ زبردست کہانی اور کاسٹ کے باوجود ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، آئیے اِن ڈراموں کے بارے میں جانتے ہیں:
سی یو اِن مائے 19 لائف
نیٹ فلکس پر کورین ڈراموں کی فہرست میں جس سیریز کو سب سے کم درجہ بندی ملی وہ سی یو اِن مائے 19 لائف ہے۔
شاندار کاسٹ کے باوجود سیریز ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کی بڑی وجہ ایک اور کورین سیریز کنگ دی لینڈ ہے، اِن دونوں کورین سیریز کو ایک ہی وقت پیش کیا گیا جس کی وجہ سے سی یو اِن مائے 19 لائف ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ سیریز میں کامیڈی، محبت، بدلہ اور بہت کچھ ہے۔
پلاٹ
سیریز ویب ٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی بان جی ایم نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو تقریباََ ایک ہزار سال بعد اپنی زندگی کو دوبارہ دہرا رہی ہے اور اسے اپنی تمام زندگی یاد بھی ہے۔
کاسٹ
اس کی کاسٹ میں شن ہائی -سن، پارک سو-یی،جنگ ہیون -جن، ہا یون کیونگ اورآہن ڈونگ گو بطور ہا ڈو یون شامل ہیں۔
ماسک گرل
کورین سیریز ماسک گرل بھی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ سیریز کی ناکامی کی بڑی وجہ اس کی کاسٹ ہے کیونکہ اس میں شامل زیادہ تر اداکارکا یہ پہلا ڈرامہ تھا۔
پلاٹ
کم یونگ-ہون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز کی کہانی ایک ویب ٹون پر مبنی ہے جو کہ کم مو- می نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ کم مو-می ایک عام سی لڑکی ہے، وہ صبح میں ایک دفتر میں کام کرتی ہے اور رات کو اپنی شناخت چھپانے کی غرض سے چہرے پر ماسک پہن کر نکلتی ہے۔
کاسٹ
ماسک گرل کی کاسٹ میں گوہیون-جنگ، نانا، لی ہان-بائیول، آہن جائے- ہانگ، یوم ہائے- رام، پارک جنگ- ہوا، چوئی ڈینیئل اور لی جون ینگ شامل ہیں۔
سیلیبریٹی
سیریز جون میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی جو مشہور شخصیات کے گرد گھومتی ہے جو سوشل میڈیا صارفین پر اثرانداز ہوتے ہیں اور جن سے لوگ حصد بھی کرتے ہیں۔ ڈرامہ مقبول نہیں ہوسکا لیکن انھیں ایک بار یہ ڈرامہ ضرور دیکھنا چاہئیے تاکہ انھیں سوشل میڈیا کا تاریک پہلو اور مشہور شخصیات کی زندگی کے مسئلوں کا علم ہوسکے۔
پلاٹ
اس کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گردگھومتی ہے جس کے آباؤاجداد بہت امیر ہوتے ہیں لیکن پھر حالات بدلتے ہیں اور وہ قرضوں میں ڈوب جاتے ہیں۔
ایسے میں وہ اپنے معاشی حالات بدلنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کی کوشش کرتی ہے اور پھر اس کی زندگی میں مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔
کاسٹ
پارک گیو ینگ، کانگ من ہیوک، لی چنگ آہ، لی ڈونگ گن اور جون ہیو سیونگ شامل ہیں۔