کیا آپ جانتے ہیں صبا قمر نے بلاک بسٹر ڈرامے کو مسترد کرنے کی ہمت کیسے کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Did you know Saba Qamar dared to reject this Blockbuster drama

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمرنے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح انہوں نے ایک مشہور پروجیکٹ کرنے سے انکار کر دیا۔

ایک ٹاک شو میں سوال جواب کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیسے بلاک بسٹر ڈرامے میرے پاس تم ہو میں کام کرنے سے انکار کر دیاتھا۔

اس سے قبل فروری 2022 میںاداکارہ نے انسٹاگرام پر ’سوال و جواب‘ سیشن کے دوران اپنے پروجیکٹس کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

اپنے پسندیدہ پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باغی آج تک ان کا پسندیدہ ہے۔ نینا کی شرافت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ انہیں شارٹ فلم میں کام کرنا بہت پسند ہے۔

صبا قمر نے ڈرامہ سیریل باغی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی شروعات کے وقت مجھے یہ ڈرامہ دیگر ڈراموں کے جیسا ہی لگا تھا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا میں خود کوقندیل بلوچ کردار کے اندر محسوس کرنے لگی۔

مزید پڑھیں:محبت کے بارے میں صبا قمر کیا رائے رکھتی ہیں، جانئے؟

اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوا ہے کہ مجھے خواب میں بھی قندیل بلوچ نظر آئی تھی اور پھر میں ڈر کر اپنی والدہ کے پاس چلی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کو کرنے کے بعد میں ٹراما میں چلی گئی تھی تاہم میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا تھا۔

اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘شین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جلد ہی ان کے پروجیکٹ کے بارے میں سب کچھ جان لیں گے۔

Related Posts