صدر مملکت نے بلز پر دستخط کئے یا نہیں؟ نئی بحث چھڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت نے بلز پر دستخط کئے یا نہیں؟ نئی بحث چھڑ گئی

کراچی: سابق حکومت نے جاتے جاتے ترمیمی بلز پاس کروانے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا بس اسی کی ایک کڑی سے ملتا ہوا پینڈورا باکس کل صدر مملکت عارف علوی نے کھول دیا ہے۔13  ترمیمی بلزواپس پارلیمنٹ کو بھجوا دیے مگر آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر کوئی بات نہیں کی۔

جمعہ کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ ان دونوں بلز پر صدر مملکت نے سائن کردیے ہیں،لیکن اتوار کے دن صدر مملکت نے ایک ٹوئٹ کر کے بتایا کے انہوں نے تو سائن کیے ہی نہیں تھے،جسکے بعد سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے رد عمل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئین پاکستان میں صدر کو 2 آپشنز دئے گئے ہیں، ایک یہ کے بل اپروو کرے نہیں تو باقاعدہ طور پر پریس ریلیز جاری کر کے بتایا جائے کہ کونسی شق یا کونسے بل پہ کیا اعتراض ہے لیکن صدر مملکت نے یہ دونوں کیام نہیں کیے اور تیسرا کوئی آپشن آئین پاکستان میں ہے نہیں۔

ایم ایم نیوز نے اس حوالے سے جماعت اسلامی کہ مولانا عبدالاکبر چترالی کا موقف جاننے کی کوشش کی۔

دوسری طرف ایمان مزاری نے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا ہے، پشتون تحفظ مومنٹ کے جلسے کے موقع پر ریاست مخالف نعرے بازی اور حساس اداروں کے خلاف بیان بازی سے، اداروں میں بغاوت پر اکسانے، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کی، ایمان مزاری کے وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کا موبائل اور لیپ ٹاپ پولیس کے پاس ہے، ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات میں ایمان مزاری کے ساتھ 900 سے زائد نامزد ملزمان ہیں۔

پروگرام آج کی بات میں اسٹاک مارکیٹ، اسکواش انڈر 13 کی کامیابی، گیس کا شیڈیول،کرسچن برادری کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا قدم جیسے موضوعات پر بات ہوئی۔

Related Posts