کیاشعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی فہد مصطفیٰ نے کروائی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شعیب ملک اور ثنا جاوید کو فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے دوسری شادی پر مبارکباد دی ہے۔

20 جنوری کی صبح ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کیں، ساتھ ہی کیپشن میں ‘الحمدللہ’ اور قرآن پاک کی آیت بھی لکھی۔

سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کی شادی پر جہاں تنقید کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارکباد دے دی۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ “خوشی سب سے اہم ہے”۔

اداکار کی یہ مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے ہی اس جوڑی کی شادی کروائی ہے کیونکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید گیم شو ‘جیتو پاکستان’ کا حصہ تھے۔

اسی شو کے دوران، شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان دوستی ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور بات شادی تک پہنچ گئی۔

Related Posts