کیا شان شاہد نے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا شان شاہد نے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے؟
کیا شان شاہد نے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے؟

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے اداکار ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گا کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندے سے گفتگو میں اداکار شان شاہد نے فلم رائٹرز اور ہدایتکاروں کو مشورہ دیا کہ انہیں نئے اور بہتر موضوعات پر فلمیں بنانی چاہیئے۔

اداکار نے کہا کہ بہت سے ایسے موضوع ہیں جن پر پاکستانی ڈائریکڑز یا رائٹر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے نہ اسکرپٹ ہے نہ فلمیں بن رہی ہیں۔

ہمایوں سعید کی پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ جب یہ اِدھر نہیں جاؤں گی اُدھر نہیں جاؤں گی سے نکلیں گے تو شاید اس طرف آئیں ۔

واضح رہے کہ شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ 25 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں مرکزی کردار شاہد شاہد نبھا رہے ہیں جبکہ وہی اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔

Related Posts