پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کے حوالے سے آگاہی دی ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک اس حوالے سے تصدیق نہیں کی، سابقہ گلوکارہ کی جانب سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رابی پیرزادہ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے، سوشل میڈیا ایپ ایکس پر شیئرکی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔
تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں
رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں
چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے
منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں
رابی
thama ho hath tum ne dunya ka dar kahan
rishton ki bandishon ka wesa asar kahan
chore to jaa rehi hon dunya ko sab se peechey… pic.twitter.com/neRIuq6uhD— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 9, 2023
سابقہ گلوکارہ نے اس تصویر کیساتھ چند اشعار بھی لکھے ہیں جوکہ یہ ہیں“تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں ”۔
رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کون ہے تاہم صارفین نے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔