بحران میں حکومت کو بلیک میل نہیں کیا،امین الحق،عمران خان کے ساتھ ہیں، شاہ زین بگٹی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Did not blackmail the government in crisis: Aminul Haq

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ جب کوئی فریق بحران میں ہو تو اسے بلیک میل نہیں کیا جاتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چار دنوں میں وزیراعظم سے ایم کیوایم کے وفد کی دو مرتبہ ملاقات ہوئی، ہم نے وزارت کا مطالبہ نہیں رکھا ۔

سید امین الحق نے کہاکہ ہم نے کہا کراچی کے عوام کو بھی نوکریاں دی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جب کوئی فریق بحران میں ہو تو اسے بلیک میل نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہاکہ جو بحران میں ہو اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کے بعد کراچی اور اربن سندھ کے مسائل پر بیٹھ کر بات کریں گے ۔

بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں ،جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے۔

مزید پڑھیں:سیاسی مگرمچھ ملک کے وسائل بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گےجب تک ساتھ کھڑے ہیں تو چھپنے کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان کا ووٹ نہ دینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رولز کے مطابق آپ سینیٹ انتخابات میں رکن کو ووٹ کے حوالے سے پابند نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ رولز میں ترمیم چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کرے گا پارٹی نہیں۔

Related Posts