شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور اُن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے میرا سیٹھی نے بتایا کہ میں علیزے سلطان اور اُس کی فیملی سے ملی ہوں، الزامات بہت ہی سنگین نوعیت کے ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔
I met Aliza Sultan and her family.
The allegations are very serious, and people should take them seriously.
Her father: “Mujhe iss baat ki hairat hai ke uss ne itni body banaai gym mein. Laikin kis leye? Meri beti ko maarne ke leye?”
— Mira Sethi (@sethimirajee) October 27, 2022
انہوں نے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ملاقات کے دوران علیزے کے والد نے سوال کیا کہ مجھے اِس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ وہ جِم میں اتنی باڈی بناتا ہے لیکن کس لئے؟ میری بیٹی کو مارنے کیلئے؟
علی سیٹھی پاکستان کے رنویر سنگھ ہیں، گلوکار کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
خیال رہے کہ علیزے سلطان نے عدالت میں سابق شوہر فیروز خان کیخلاف تشدد کے حوالے سے دستاویزی ثبوت جمع کروائے تھے جو کہ منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہے ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے جڑے کئی نامور ستارے گھریلو تشدد کے خلاف علیزے سلطان کے حق میں اکھٹے ہوگئے ہیں جبکہ فیروز خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔