کیا نیشنل اسٹیڈیم میں کترینہ کیف کے شوہر بھی میچ دیکھنے کیلئے آئے تھے؟ حقیقت کیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا کراچی کے اسٹیڈیم میں کترینہ کیف کے شوہر بھی میچ دیکھنے کیلئے آئے تھے؟ حقیقت کیا
کیا کراچی کے اسٹیڈیم میں کترینہ کیف کے شوہر بھی میچ دیکھنے کیلئے آئے تھے؟ حقیقت کیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں جہاں مختلف آسٹریلوی کرکٹرز کے نت نئے پوسٹرز دیکھنے کو ملے وہیں ایک ایسے نوجوان کی تصویر بھی وائرل ہوگئی جو کہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صلاح الدین نامی صارف کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا گیا اسٹیڈیم کا پہلا تجربہ، اندازہ لگائیے کہ یہ شخص کون ہے؟

واضح رہے کہ تصویر میں موجود نوجوان کو کترینہ کیف کے شوہر سے ملایا جارہا ہے جبکہ نوجوان کے خدوخال وکی کوشل سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ عشنا شاہ کی بولڈ تصویریں وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

مزید برآں تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور تصویر پر صرف پاکستانی صارفین ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین بھی مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔


 

Related Posts