سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے ڈیپ فیک ویڈیوز پر بات کرتے ہوئے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ رشمیکا منڈنا، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور کاجول جیسی اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز نے سنسنی پھیلادی تھی جس پر جھانوی کپور نے اظہار خیال کیا ہے۔
جھانوی کپور نے کہا کہ وہ بھی نو عمری میں ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ 15 سال کی تھیں اور رشمیکا کی طرح مناسب طریقے سے انہیں مقدمہ بھی درج کرانا نہیں آتا تھا۔
جھانوی کپور نے کہا کہ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اس کے خلاف آواز اٹھا سکتی ہیں۔ انہیں لگتا تھا کہ اگر وہ ایسا کریں گی تو لوگ کہیں گے کہ میں مشہور ہونے کے لئے یہ سب کچھ کررہی ہوں۔
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام رکھ دیا گیا
جھانوی نے رشمیکا کے ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘میں رشمیکا کی تعریف کرتی ہوں جس طرح انہوں نے اس کے خلاف کارروائی کی۔