پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ خان نے ماضی میں ہیر ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ عمران خان نے ہیئرٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے شادی کے بعد مجھے گھر کی صفائی کے دوران ایسے کاغذات ملے تھے جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کا ہیئر ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔
ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ 1990 میں عمران خان کے اتنے بال نہیں تھے جتنے اب ہیں انہوں نے گنج پن چھپانے کیلئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے کئی دفعہ عمران خان کو عجیب طریقے سے سرکی مالش کرتے ہوئے دیکھا اور اس طرح سے مالش وہی لوگ کرتے ہیں جن کا ہیئر ٹرانسپلانٹ ہوا ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ریحام خان نے اکتوبر 2014 میں عمران خان سے شادی کی تھی اور ٹھیک ایک سال بعد دونوں کے درمیان میں علیحدگی ہوگئی تھی۔