کیا ہمایوں سعید نے فلم قائداعظم زندہ باد کا مذاق اُڑایا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ہمایوں سعید نے فلم قائداعظم کا زندہ باد کا مذاق اُڑایا ہے؟
کیا ہمایوں سعید نے فلم قائداعظم کا زندہ باد کا مذاق اُڑایا ہے؟

ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گا اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین ہمایوں سعید پر قائدہ اعظم زندہ باد کا مذاق اڑانے کا الزام لگارہے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر زبردست نمبروں کا دعویٰ کررہی ہیں، ایسا بتایا جارہا ہے کہ لندن نہیں جاؤں گا نے عالمی سطح پر 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ قائداعظم زندہ باد نے عالمی سطح پر 37 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی فلم نے عالمی سطح پر 40 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ قائداعظم زندہ باد نے صرف 16 کروڑ کا بزنس کیا۔ اب سوشل میڈیا صارفین ہمایوں سعید پر فلم کے متعلق غلط پوسٹ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

Humayun Saeed Mocks Quaid e Azam Zindabad's Box Office Claims

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جب الزامات لگائے گئے اُس کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مجھے جو معلومات دی گئی ہوں وہ غلط ہوں، دوسری جانب فلم قائداعظم زندہ باد کی پروڈیوسر فضا علی نے کہا کہ وہ نمبروں کی ریس میں شامل نہیں ہیں۔

Humayun Saeed Mocks Quaid e Azam Zindabad's Box Office Claims

علاوہ ازیں ہمایوں سعید نے اپنی فلم کی تشہیر کے دوران قائداعظم زندہ باد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی فلم لندن نہیں جاؤں گا اپنے شاندار باکس آفس کلیکشن کے ساتھ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر کامیاب رہی ہے۔

Related Posts