امریکی اداکار ڈی کیپریو نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلم کا سینما ورژن لانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی اداکار ڈی کیپریو نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلم کا سینما ورژن تیار کرنے کیلئے تیار
امریکی اداکار ڈی کیپریو نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلم کا سینما ورژن تیار کرنے کیلئے تیار

امریکی اداکار اور فلم پروڈیوسر ڈی کیپریو  اپنی نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلم کا فلمی ورژن بنانے کیلئے تیار ہو گئے، آسکر کیلئے نامزد کی گئی دستاویزی فلم ویرونگا کے فلمی ورژن کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

بیری جینکنز نے مون لائٹ نامی فلم کیلئے اسکرین پلے کا آسکر ایوارڈ جیتا ہوا ہے جنہیں ڈی کیپریو کی فلم کا سینما ورژن تیار کرنے کیلئے اسکرپٹ لکھنے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

ویرونگا  نامی دستاویزی فلم کانگو کے نیشنل پارک میں دنیا کے آخری پہاڑی گوریلوں کی حفاظت کیلئے جنگ کے تناظر میں بنائی گئی ہے جسے شائقین کی بڑی تعداد نے سراہا۔

فلم کیلئے منتخب اسکرپٹ رائٹر علاقے میں تیل کی تلاش، مسلح تصادم سے پیدا ہونے والے سیاسی و معاشی امور اور ویرونگا کے دیگر پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔

سن 2014ء میں نیٹ فلیکس نے ویرونگا نامی دستاویزی فلم کے حقوق خریدے جس کا پریمیئر نیویارک میں ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں کیا گیا جبکہ متعدد ایوارڈز بھی اس فلم کے نام رہے۔ 

Related Posts