ماہرہ خان اور سجل علی کے بعد ایک اور پاکستانی اداکارہ مایا علی کو بھی عرب ایوارڈ مل سکتا ہے کیونکہ انھیں ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے مایا علی کو بہترین پاکستان اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
#DIAFA x MAYA ALI
Live November 04. pic.twitter.com/lYWe2Xqizh— DIAFA (@diafaofficial) November 1, 2022
قبل ازیں اس ایوارڈ سے نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ماہرہ خان کو بھی نوازا گیا تھا۔
واضح رہے کہ (DIAFA) ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں نہ صرف عرب بلکہ بین الاقوامی شخصیات کو ان کے فن میں گراں قدر خدمات، کامیابیوں اور متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔