ذیابیطس کےشکارباکسرمحمد علی چھٹی فائٹ جیتنے میں بھی کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muhammad ali diabetic boxer
ذیابیطس کےشکارباکسرمحمد علی چھٹی فائٹ جیتنے میں بھی کامیاب

برطانوی شہر بولٹن میں ذیابیطس کےمرض میں مبتلا پاکستانی نژاد باکسر محمدعلی اپنے کیرئیر کی مسلسل چھٹی فائٹ بھی جیتنےمیں کامیاب ہوگئے۔

قبل ازیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی نے مسلسل چھٹی باؤٹ میں کام یابی حاصل کر لی ہے، محمد علی تمام راؤنڈز میں اپنے مخالف نیتھن ہارڈی پر حاوی رہے اور رِنگ میں اترتے ہی مخالف پر تابڑ توڑ وار کر کے فائٹ اپنے نام کی۔

پاکستانی نژاد باکسر محمدعلی کاکامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئےکہناتھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا میں ذیابیطس اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے اپنی خدمات دینا چاہتا ہوں، پاکستان میری دھرتی ہے، اس کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں، عمران خان اسپورٹس مین ہیں، وہ مدد کریں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نےایک اورشاہکارگول کرکےسب کو حیران کردیا

خیال رہے کہ باکسر محمد علی ذیابیطس کے مرض کےشکارہیں، وہ برطانوی باکسنگ فیڈریشن کی تاریخ کے پہلے ذیابیطس میں مبتلا باکسر ہیں۔

Related Posts