بھارتی اداکارہ دیا مرزا سمندری حیات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں، دیا نے ساحل کی صفائی شروع کردی جبکہ سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ ہر ساحل کی صفائی کے دوران ہمیں اپنے آپ سے یہ پوچھنے کا موقع ملتا ہے کہ ہم سمندری آلودگی کو روکنے کیلئے کیا کر رہے ہیں؟
بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ روزمرہ معمولات کے دوران ہماری بری عادتیں زمین پر موجود حیات کیلئے نقصان دہ ہیں جو ہمارے سیارے کو تباہ کر رہی ہیں اور خود ہماری صحت پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ آج سمندروں کے عالمی دن کے موقعے پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پلاسٹک کے مضرِ صحت استعمال کو ختم کریں گے اور عالمِ انسانیت کو آبی حیات کے تحفظ کیلئے تیار کریں گے۔
Every #BeachCleanUp has begged us to ask of ourselves what are we going to do stop ocean pollution? Our bad choices are polluting and plundering our planet. This affects our health. This #WorldOceansDay take a pledge to refuse #SingleUsePlastics. #GenerationRestoration pic.twitter.com/hzcVOmoHuo
— Dia Mirza (@deespeak) June 8, 2021
یاد رہے کہ دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد آبی آلودگی اور سمندری حیات کے تحفظ پر شعور اجاگر کرنا اور عالمِ انسانیت کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنا ہے۔
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کے عالمی دن کے موقعے پرمختلف تقاریب، سیمینارز اور بحث مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں سمندری حیات کے تحفظ اور آبی آلودگی کے خاتمے سمیت مختلف مسائل کے حل پر گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں آبی حیات کے تحفظ کیلئے سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے