مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھا، وسیم اکرم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھا، وسیم اکرم
مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھا، وسیم اکرم

اسلام آباد:پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو زبردست طریقے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

وسیم اکرم نے مہندر سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھا۔ وسیم اکرم نے کہاکہ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا،کھیلا اور اْس نے فتح کرلیا۔

مہندر سنگھ دھونی نے بطور کپتان بھارت کوورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دھونی نڈر کھلاڑی تھا جو حریف سے ڈرنا نہیں جانتا تھا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا کامیاب ترین کپتان کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بھارت کو 3 آئی سی سی ٹرافیز دلوائیں جن میں 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2011 کا 50 اوور ورلڈ کپ اور 2013 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts