کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بولر شاہنواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرا دیا۔
شاہنواز دھانی نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے چار اوورز میں 62 رنز دیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مہنگا ترین اسپیل عثمان شنواری کروا چکے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 2019 میں چار اوورز میں 63 رنز دیے تھے۔
مزید پڑھیں:تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 222رنز کا بڑا ہدف
دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکے تیسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، جس میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔