درس گاہیں نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں، میجر جنرل افتخار حسن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درس گاہیں نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں، میجر جنرل افتخار حسن
درس گاہیں نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں، میجر جنرل افتخار حسن

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا کہنا ہے کہ درس گاہیں قوموں بالخصوص نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں اس ضمن میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاوجھا کیمپس کے دورے کے موقع پر کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا کہنا تھا کہ تعلیمی اِداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان کو روکنا ہوگا۔ درس گاہیں ہی ملکی ترقی کا راستہ متعین کرتی ہیں۔ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار اور قابلیت کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیری سوچ کے ساتھ ملکی ترقی اورمنشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے کردار کو سراہا اور بطور فرنٹ لائن ورکر ان کی خدمات کی تعریف کی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عوام، کالجز،یونیورسٹیز ایڈمنسٹریشن اور طالب علم بالخصوص سندھ حکومت کراچی کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلبا نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : پی این ایس سی نے پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی

Related Posts