ڈی جی رینجرزکاکراچی کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ،شہرکی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی رینجرزکاکراچی کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ،شہرکی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ
ڈی جی رینجرزکاکراچی کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ،شہرکی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ

ڈی جی، پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہر کی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا۔ عوام کے ساتھ بیٹھ کر چائے بھی پی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسین نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرزنے نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی۔

شہریوں نے ڈی جی رینجرز کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ شہریوں کے مطابق حال ہی میں اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی پر بم دھماکے کے بعد ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسین کو اپنے درمیان پا کرتحفظ کا احساس اجاگر ہوا ہے۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح عوام سےاچانک ملاقاتوں کے ذریعے رینجرز سمیت اعلیٰ حکام شہریوں کے مسائل جان سکتے ہیں اور ان کا مستقل حل بھی تلاش کر سکتے ہیں۔رینجرز اہلکاروں اور ماتحت افسران کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔

ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسین لوگوں میں گھل مل گئے اور شہریوں سے ان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ ڈی جی رینجرز نے دورے کے دوران مقامی ہوٹلوں میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی۔

عوام کی بڑی تعداد ڈی جی رینجرز کے اردگرد جمع ہو گئی۔ڈی جی، میجر جنرل افتخار حسین نے  رینجرز کی مو با ئل پر دہشت گردوں کے آئی ای ڈی حملے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معلومات بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگی میں رینجرز پر حملہ، اہم شواہد مل گئے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

Related Posts