راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر نے یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر پولیس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر ہم پاکستان پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ہر بار جب پاکستان کا کوئی شہری مدد کیلئے پکارتا ہے، پولیس سب سے پہلے ردِ عمل دیتے ہوئے عوام کی مدد کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ عوام کی ہر پکار پر پولیس سب سے پہلے لبیک کہتی ہے اور عوام کی ہر شکایت کے اغراض و مقاصد کو دیکھتے ہوئے اس کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔
On Police Martyrs Day, tribute to martyrs of Pakistan Police. In the line of duty, they have been the 1st responders to every cry for help and answered every call with purpose and pride.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 4, 2020
یہ بھی پڑھیں: یومِ شہدائے پولیس منانے کے مقاصد اور قربانیوں کی لازوال داستان