راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کےجھوٹے دعوے کوثابت کرنے کےلیے کوئی جواز نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کا جواز ہی نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی میڈیا، سفارتکاروں کو ان جگہوں پر لے جائیں گے، دنیا کو دکھائیں گے زمینی حقائق کیا ہیں، اگر بھارت نہیں جانا چاہتا تو لوکیشن دفتر خارجہ سے شیئر کرلیں۔
Indians have no grounds to support false claim made by their COAS. If they don’t want to go they have the option to share claimed targeted locations with our foreign office. We will take foreign diplomats & media tomorrow on those given locations. Let all see facts on ground. https://t.co/vaWaSymRbm
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 21, 2019
دوسری جانب دہشت گردوں کے کیمپس کو نشانہ بنانے کا بھارتی آرمی چیف کے دعوے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیشکش پر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر ہیں، بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی الزامات، پاکستان کی سفارتی کمیونٹی کو ایل اوسی کے دورے کی دعوت
گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 3 دہشت گردوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا آج پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ ایل او سی پر کوئی دہشت گردی کیمپ موجود نہیں، بھارت کی طرف سے جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں، بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں تاہم بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔
مزیدپڑھیں: بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 9 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی،2 بنکر تباہ