آپریشن ردالفسادکا مقصددہشت گردی کی روک تھام اورعوام کااعتمادبحال کرنا تھا۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن رد الفساد کا مقسد دہشت گردی کی روک تھام اور ریاست پر عوام کا اعتماد بحال کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن رد الفساد کے 4 سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کے دوران  ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ طاقت کا استعمال ریاست کی صوابدید ہے، آپریشن رد الفساد کا آغاز 22 فروری 2017ء کے روز ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کا اہم مقصد دہشت گردوں کو مکمل طور پر غیر فعال کرکے لوگوں کا اعتماد حکومت پر بحال کرنا تھا جس کا دائرۂ کار ملک بھر پر محیط رہا جبکہ بہت سے لوگ بے دخل ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان شدت پسندی کے بیانیے کو شکست دینے میں بڑی حد تک کامیاب رہا، پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکستِ فاش دی اور ہم مستقبل میں بھی عوامی تعاون سے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پر عزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آپریشن کے دوران 78 سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی ہوئی، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایکشن ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے قیامِ امن کی کاوشوں میں علمائے کرام کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی عوامی حمایت سے ممکن ہوئی جس سے معاشی اشاریے بھی بہتری کی طرف آئے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کراچی میں بھی قیامِ امن کی صورتحال واضح طور پر بہتر ہے۔ دہشت گردی سے سیاحت تک کا سفر بے حد مشکل اور صبر آزما رہا۔ اچھی بات یہ ہے کہ آج کھیل کے میدان آباد ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے منسلک ہے اور سابق فاٹا میں پوسٹنگ معمول پر آگئی ہے جس سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ افغان امن عمل پاکستان کیلئے انتہائی اہم ضرور ہے تاہم ہم کسی فریق کی حمایت نہیں کرتے۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=foJ36eS-bNU

یہ بھی پڑھیں: علی زیدی کا حلیم عادل شیخ پر تشدد کا معاملہ وزیرِ اعظم کے سامنے رکھنے کا اعلان

Related Posts