کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری میں ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں۔ سڑکوں و گلیوں کی تعمیرات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ لیاری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ایم آر ڈی تحریک سمیت مارشل لاء دور میں لیاری کے عوام نے بے پناہ قید وبند کی صوبتیں برداشت کی تھیں اور حق کیلئے ڈٹے رہےتھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام تنگ آچکے ہیں تبدیلی کا نعرہ لے کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ عوام آئندہ انتخابات میں تمام صوبوں سے پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔
سردار نبیل گبول نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیاری میں عوامی رابط مہم تیز کر دی گئی ہے عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری جعلی قرار