اسرائیلی جارحیت کے 3 ماہ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے زائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی جارحیت کے 3 ماہ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے زائد
اسرائیلی جارحیت کے 3 ماہ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے زائد

اسرائیلی جارحیت کے 3 ماہ مکمل ہوگئے۔ غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی حالیہ بمباری کے دوران مزید 162 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ رفاہ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں پورا خاندان شہید ہوگیا۔ حماس کے اعدادوشمار کے مطابق صیہونی فوج نے 1876 حملے کیے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUxNDksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTE0OSAtINin2LPYsdin2KbbjNmEINmG25Ig2K3YstioINin2YTZhNuBINqp24zYrtmE2KfZgSDZgdmI2KzbjCDaqdin2LHYsdmI2KfYptuMINqp2Kcg2KfYtNin2LHbgSDYr9uM2K/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NTE1MCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9zaWduZWQtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itin2LPYsdin2KbbjNmEINmG25Ig2K3YstioINin2YTZhNuBINqp24zYrtmE2KfZgSDZgdmI2KzbjCDaqdin2LHYsdmI2KfYptuMINqp2Kcg2KfYtNin2LHbgSDYr9uM2K/bjNinIiwic3VtbWFyeSI6Itin2LPYsdin2KbbjNmEINmG25Ig2KfZhdix24zaqdinINqp2Ygg2b7bjNi62KfZhSDZvtuB2Ybahtin24zYpyDbgduSINqp24Eg2YjbgSDZhNio2YbYp9mG24wg2YXYs9mE2K0g2KrZhti424zZhSDYrdiy2Kgg2KfZhNmE24Eg2qnbkiDYrtmE2KfZgSDZgdmI2KzbjCDaqdin2LHYsdmI2KfYptuMINqp25Ig2YTbjNuSINiq24zYp9ixINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

حماس کا کہنا ہے کہ شہید اور لاپتہ فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 438 ہوچکی ہے۔ ہسپتالوں میں 22 ہزار 438 شہیدوں کی میتیں لائی گئیں جن میں 9 ہزار 730 بچے اور 6 ہزار 830 خواتین بھی شامل ہیں۔ 326 ڈاکٹرز کو بھی شہید کردیا گیا۔

طبی عملے کے 326 اور سول ڈیفنس کے 42 افراد جبکہ 106 صحافیوں کو بھی شہید کردیا گیا۔ گرفتار افراد میں 10 صحافی اور محکمۂ صحت کے 99 اہلکار شامل ہیں۔ 19 لاکھ افراد بے گھر جبکہ 3 لاکھ 55 ہزار افراد نقل مکانی کے باعث متعدی بیماریوں کا شکار ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 130 سرکاری عمارات، 292 اسکولز اور 93 یونیورسٹیاں تباہ ہوگئیں۔ 122 مساجد مکمل طور پر شہید کردی گئیں۔ 218 کو جزوی نقصان پہنچایا گیا۔ صیہونی فوج نے 3 گرجا گھروں کو بھی تباہ کردیا۔

غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 65 ہزار ہاؤسنگ یونٹس مکمل جبکہ 2 لاکھ 90 ہزار گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ گزشتہ 90 روز میں 65 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔ 30 ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال جبکہ 53 مراکز صحت بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

اس حوالے سے حماس کا مزید کہنا ہے کہ قابض فوج نے 150 مراکزِ صحت کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا اور 121 ایمبولینسز تباہ کردیں۔ ثقافتی ورثے اور آثارِ قدیمہ کے 200 مقامات بھی اسرائیلی حملوں کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے تباہ کردئیے گئے۔ 

Related Posts