کس کے پاس کتنا مال، ارکان پارلیمان کے اثاثے ظاہر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اراکین پارلیمنٹ کے سال 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ذمہ 14 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ 

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی 4 پراپرٹیز ہیں جن کی مالیت 37 لاکھ روپے ہے جبکہ ان کی ملکیت میں 2 گاڑیاں بھی ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 19 کروڑ روپے ہے۔ 

اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق کے اثاثوں کی کل مالیت 24 کروڑ 81 لاکھ روپے ہے۔ 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پاکستان میں 7 جائیدادیں ہیں جن کی مالیت 4 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے۔ 

سابق وفاقی وزیر داخلہ کے بینک اکاؤنٹ میں 10 کروڑ 68 لاکھ روپے ہیں۔ 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناروال اور رحیم یار خان میں مجموعی طور پر تین جائیدادیں ہیں۔ 

ان کے پاس 15 تولہ وراثتی سونا اور بینک میں 3 لاکھ 24 ہزار روپے ہیں جبکہ ان کے پاس 2 لاکھ 65 ہزار روپے کیش بھی ہے۔ 

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 45 لاکھ روپے جبکہ حماد اظہر کے اثاثوں کی مالیت 40 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

Related Posts