وزیراعظم کے عہدے کا ناجائز استعمال، عمران خان اور ملک ریاض کا گٹھ جوڑ مزید بے نقاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

"Despite Travel Ban, Khan Allowed Malik Riaz to Leave Pakistan 20 Times"

معروف صحافی فخر درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود بار بار بیرون ملک سفر کرنے میں مدد فراہم کی۔

دی کرنٹ کے مطابق فخر درانی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہا کہ “ملک ریاض کا نام سپریم کورٹ کے احکامات پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم مارچ 2019 سے مارچ 2022 کے درمیان عمران خان نے ملک ریاض کو 20 بار بیرون ملک جانے کی خصوصی اجازت فراہم کی۔”

صحافی کے مطابق عمران خان نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ملک ریاض کی بیرون ملک سفر کی خصوصی اجازت ہر بار ختم ہونے کے بعد تجدید کی جائے جس کی وجہ سے ان کا نام تین سال تک اس فہرست سے باہر رہا۔

ملک ریاض کے حالیہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے فخر درانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پراپرٹی ٹائیکون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرنے کا ارادہ کیا ہے اور حکومت انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مال مفت دل بے رحم، چیئرمین ایف بی آر 6 ارب روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے پر کیوں بضد؟

یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے منگل کو ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں عوام کو بحریا ٹاؤن کے نئے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے روکا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ “ملک ریاض دبئی، یو اے ای میں مقیم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دبئی میں عیش و آرام کے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔

عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ اگر عوام اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرتی ہے تو یہ ان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مترادف ہوگا، جس کے نتیجے میں انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔”

Related Posts