سخت سیکورٹی کے باوجود مشکوک شخص عمران خان کے گھر گھس گیا، کھلبلی مچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bani gala

اسلام آباد : سخت سیکورٹی کے باوجود ایک مشکوک شخص وزیراعظم عمران خان کے گھر میں گھسنے سے سیکورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تین بجے کے قریب وزیر اعظم عمران خان کے بنی گالہ میں واقع گھر میں ایک مشکوک شخص داخل ہوا ، ملزم کو گھر کے اندرونی حصے میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں داخل ہونے والے کا نام روح الامین اور بونیر کا رہائشی ہے ،ملزم جس راستے سے گھر داخل ہوا وہاں ایف سی کی چیک پوسٹ تھی ،سیکورٹی اداروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں 4 خواتین سماجی کارکنان دن دہاڑے قتل، 8ساتھی اغواء

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے گھر میں مشکوک شخص کےداخل ہونے کے بعد سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے ملزم کو حراست لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ذاتی گھر میں مشکوک شخص کے داخل ہونے پر تشویش ہے، سیکورٹی ادارے ملزم کی آمد کا مقصد واضح کریں اور بنی گالہ کے اندر داخل ہونے میں مدد کرنیوالوں کو بھی سامنے لایا جائے۔

Related Posts