کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15جنوری کو انتخابات نہیں ہونگے، سندھ حکومت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو انتخابات نہیں ہوں گے جبکہ دیگر اضلاع میں شیڈول کے مطابق الیکشن ہوں گے۔

کراچی میں حکومتِ سندھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے جبکہ دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی کے احتجاج اور دھمکی پر نہیں کیا گیا تاہم ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے۔ یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کی تحلیل: نواز، زرداری، فضل الرحمان کے درمیان ہنگامی رابطہ

سندھ حکومت نے کراچی سمیت حیدرآباد، دادو بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن کو آئین کی شق 10 کے تحت خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو جو تحفظات ہیں انہیں حکومتی سطح پر حل کریں گے کیونکہ وہ ہماری اتحادی جماعت بھی ہے۔ تاہم انہوں نے صوبہ سندھ میں سیکیورٹی خدشات کا ذکر بھی کیا ہے۔

Related Posts