ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان نزاکت خان کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ پاکستان کیلئے کھیلوں لیکن اب ہانک کانگ کی نمائندگی کرتا ہوں اور اب یہی میری ٹیم ہے۔
ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان نزاکت خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے ہم سب بہت پُرجوش ہیں، میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں دوسری بار کھیل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ میں اچھا کھیلیں گے، بابر اعظم اس وقت کرکٹ کا بڑا ستارہ بننے جا رہا ہے۔
گیارہ سالہ عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا