کم نمبر دینے پر طلبہ کا استاد پر تشدد، درخت سے باندھ کر پٹائی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کم نمبر دینے پر طلبہ کا استاد پر تشدد، درخت سے باندھ کر پٹائی کردی
کم نمبر دینے پر طلبہ کا استاد پر تشدد، درخت سے باندھ کر پٹائی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں امتحان میں کم نمبر ملنے پر طلبہ نے استاد اور کلرک کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریکٹیکل میں کم  نمبر ملنے پر 9ویں جماعت کے طلبہ دلبرداشتہ ہوگئے اور اسکول کے استاد اور کلرک کو درخت سے باندھ دیا جس کے بعد ان پر خوب تشدد کیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق 32 میں سے 11 طلبہ کو استاد نے ڈبل ڈی گریڈ دیا جسے فیل ہونے کے مترادف سمجھا جاتا ہے، جس پر طلبہ دلبرداشتہ ہوگئے۔

تاہم اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کا مستقبل خراب ہونے کے خدشے پر اس واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے۔

تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ اسکول میں 200 طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں سے بیشتر طلبہ اس واقعے میں ملوث ہیں۔

متاثرہ استاد جو کہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر سزا کے طور پر جماعت 9 اور 10 کی کلاسیں دو دن کے لیے معطل کردیں۔

Related Posts