ڈیزائنر حمزہ ملک عاطف اسلم کے اپنی اہلیہ کو ’اسٹائلسٹ‘ کہنے پر ناراض

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Designer Humzah Malik Is upset with Atif Aslam for calling his wife ‘stylist’

ڈیزائنر حمزہ ملک نے معروف گلوکارعاطف اسلم کی جانب سے اپنی اہلیہ کو ’اسٹائلسٹ‘ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی کو ان کے اسٹائلسٹ ہونے پر سراہا تھا۔اپنے ایک پروگرام کے دوران عاطف اسلم کو خوبصورت جیکٹ پہنے دیکھا گیا تھا، ان کے مداحوں نے منفرد اسٹائل کو پسند کیا تھا۔

ڈیزائنر حمزہ ملک نے عاطف اسلم کو مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں لکھاکہ عاطف اسلم، نہیں! بیٹا، آپ کی بیوی آپ کی اسٹائلسٹ نہیں ہے اور اس کے فیشن کے انتخاب کے بارے میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔

آپ کی بیوی نے اچھی چیزیں پیش کرنے میں آپ کی مدد کی ۔آپ کا ان کا اسٹائلسٹ کہنا یہ ہی ہے جیسا کل کھانا بنانے پر آپ انہیں اپنا ذاتی شیف قرار دیدیں۔

حمزہ ملک کی پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا اور اسے انتہائی بدتمیزی قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے ڈیزائنر کے حوالے سے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Designer Humzah Malik Is Not Happy With Atif Aslam

Designer Humzah Malik Is Not Happy With Atif Aslam

Designer Humzah Malik Is Not Happy With Atif Aslam

 

Related Posts