پاکستان کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناروے سے شدید احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہوگیا، ترجمان دفترخارجہ
بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہوگیا، ترجمان دفترخارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر نارویجن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

قرآن پاک کی بے حرمت کے حوالے سے ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلبی کر کے پاکستانی عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں :ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی روکنےوالےنوجوان کوڈی جی آئی ایس پی آر کاسلام

دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، آزادی اظہار کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نارویجن حکومت سے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتےہیں۔

پاکستان نے نارویجن حکام کو واقعہ کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے اوسلومیں اپنے سفیر کو ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : ناروے میں قرآن کی بے حرمتی: وزارتِ خارجہ کی طرف سے مذمت کا تحریری بیان جاری

قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Posts