ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے چھوٹے بھائی کی طبیعت بگر گئی، اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے چھوٹے بھائی کی طبیعت بگر گئی، اسپتال منتقل
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے چھوٹے بھائی کی طبیعت بگر گئی، اسپتال منتقل

اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اپنے چھوٹے بھائی بلال خان سوری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری علاج کیلئے اپنے ساتھ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی لے گئے ہیں۔

قاسم خان سوری کے چھوٹے بھائی بلال خان سوری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ گزشتہ 16 روز سے قرنطینہ میں تھے اور 2 روز قبل صحت یاب ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا تھا۔

تاہم گزشتہ شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انھیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی علاج کیلئے اپنے ساتھ کراچی لے گئے اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں داخل کرایا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تمام دوست و احباب، پارٹی رہنماؤں و کارکنان اور عوام سے بلال خان سوری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

Related Posts