ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کامیاب
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کامیاب

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ اور گنتی کا عمل مکمل ہوا، دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔

 تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ  سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے، اس کے بعد تحریک پرووٹنگ کا آغاز ہوا تھا۔ 

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ججوں کے خطوط کا معاملہ، چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کردی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے راجہ بشارت نے اپنی ہی جماعت کے رکن و ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کےخلاف عدم اعتماد کی قراردادجمع کرائی تھی۔

بعد ازاں ایوان نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی قرارداد منظور کی تھی۔

Related Posts