کراچی، کے ایم سی کا ڈپٹی ڈائریکٹر تشدد کے بعد قتل، لاش جھاڑیوں سے برآمد

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
کوئٹہ پھر لہو لہان، فائرنگ سے پی پی رہنماء سمیت5افراد جاں بحق
کوئٹہ پھر لہو لہان، فائرنگ سے پی پی رہنماء سمیت5افراد جاں بحق

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے مقتول کی لاش جھاڑیوں سے برآمد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کے چہرے پر 2 گولیاں ماری گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کا نام مصباح الاسلام تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں 6 سال کے دوران جنسی زیادتی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

فیصل آباد میں4 محلےداروں نے 12 سالہ لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

اورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مصباح الاسلام کے ایم سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر انہیں اغواء کرنے کے بعد گولیاں ماری گئی ہیں۔

تشدد اور 2 گولیاں لگنے کے باعث ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی کا چہرہ مسخ ہو کر رہ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے اغواء ہونے والے 17 سالہ نوجوان کی لاش واقعہ کے 25 روز بعد تھانے سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ویرانے سے برآمد ہوئی۔

اس کیس کے حوالے سے 11 روز قبل موصولہ معلومات کے مطابق مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا نوجوان بلال خان سبزی منڈی میں واقع پہلوان ناشتہ والا ہوٹل پر تین ماہ سے زیر ملازمت اور وہیں رہائش پذیر تھا۔

مزید پڑھیں: 17سالہ نوجوان کا قتل، لاش 25روز بعد تھانے کے قریب سے بر آمد

Related Posts