راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی چیف پر رشوت لینے کا الزام، انکوائری شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی چیف پر رشوت لینے کا الزام، انکوائری شروع
راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی چیف پر رشوت لینے کا الزام، انکوائری شروع

راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی چیف اور ساتھی ملازم کے خلاف مارکیٹ کھولنے کے لئے رشوت لینے کے الزام  پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ان کے ماتحت ملازم کے خلاف لاک ڈاؤن کے دوران شہر سے مارکیٹ کھولنے کے نام پر معمولی رقم بطور رشوت لینے پر انکوائری شروع کردی گئی ، انکوائری تاجر اولڈ آٹو پارٹس گلاس فیکٹری چوک کی درخواست پر شروع کی گئی۔ 

تاجر اولڈ آٹو پارٹس گلاس فیکٹری چوک اصلاح الدین نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ ڈپٹی سی او ملک توصیف اور ان کے ماتحت ملازم رشید نے مارکیٹ کو کو بلاوجہ غیر قانونی طور پر باہر سے تالا لگا یااور بعد میں بھاری رشوت کا مطالبہ کیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو دی گئی درخواست کے ماطبق ڈپٹی سی او ملک توصیف نے اصلاح الدین خان کو راجہ ذیشان یوتھ کونسلر یوسی 30 کے سامنے اپنے آفس این سی آر میں بلا کر 5  ہزار روپے رشوت لے کر چابی دے دی جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نےڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست کی۔ 

ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  کو اس معاملے کی صاف شفاف انکوائری کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ڈی سی راولپنڈی کیپٹن (ریٹائرڈ) انوارالحق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم آصف کو اس معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم آصف نے گزشتہ روز درخواست گزاروں سمیت ڈپٹی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی ملک توصیف اور ان کے ماتحت ملازم رشید کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں جبکہ معاملے پر متعلقہ افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سی ڈی اے نے لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

Related Posts