کراچی: پاکستان میں کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لئے بڑی خوشخبری،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لئے 2 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کا آرڈر دے دیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لئے منگوائی جانے والی ویکسین ورکرز میں مفت تقسیم کی جائے گی۔
پاکستان کی جانی مانی بزنس شخصیت سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ منگوائی جانے والی 2 لاکھ ویکسین پاکستان کے تمام طبی عملے اور فرنٹ لائن ورکرز کے لئے مخصوص ہوگی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کے تمام ارکان اور عملے کے لئے 2600 ویکسین کی خوراکیں درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیں گے، نیب