ڈالر کی قدر میں کمی، نئی قیمت 236 روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے، ڈالر 2 روپے 86 پیسے کی کمی کے بعد 236 روپے کی سطح پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 86 پیسے تک سستا ہوگیا ہے، سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر اس وقت انٹر بینک میں 236 روپے79 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت ديگر غیرملکی کرنسیز کی نقد خرید و فروخت پر پابندی لگادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مستقبل میں آسٹریلوی شہریوں کی بڑی تعداد ڈیجیٹل کرنسی کی طرف رُخ کرے گی، رپورٹ

حکام کے مطابق 2 ہزارڈالر يا اسکے مساوی دیگرغیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں۔

حکام کے جانب سے فارن ایکسچینج کمپنیز کو 2 ہزار ڈالر یا اسکے مساوی کرنسی کی خرید وفروخت کسٹمر کے اکاؤنٹ میں کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد منی چینجرز کے کاروبار میں بینکنگ چینلز کی شمولیت بڑھاناہے جبکہ فاریکس لین دین کو دستاویزی بنانا ہے۔

Related Posts