امریکی اداکار جانی ڈیپ نے بچوں کے اسپتالوں کے لیے 8 لاکھ ڈالرز کا عطیہ دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار نے مبینہ طور پر ڈیجیٹل کرنسی نان فنگیبل ٹوکنز کی فروخت کر کے متعدد خیراتی اداروں کو تقریباً 8 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کر دیے ہیں۔
جانی ڈیپ کی جانب سے ابھی تک پرتھ چلڈرن اسپتال فاؤنڈیشن، گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال چلڈرنز چیریٹی، فٹ پرنٹ کولیشن اور لاس اینجلس چلڈرن اسپتال کو رقم عطیہ کی گئی ہے۔
عطیات لینے کے بعد اداروں کی جانب سے جانی ڈیپ کی نان فنگیبل ٹوکنز کمیونیٹی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
واضح رہے کہ جانی ڈیپ کو حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کےخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد 15 ملین ڈالرز ملے ہیں جبکہ دوسری جانب اداکارہ ایمبر ہرڈ کو بطور ہرجانہ صرف 2 ملین ڈالرز ملے ہیں۔