صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 436 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 254 افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی وجہ سے رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور 101 کا راولپنڈی سے ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے 78نئے کیسز رپورٹ،83 مریضوں کی حالت تشویشناک
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 392 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جن میں پشاور کے 175 مریض شامل ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
علاوہ ازیں ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور قیمتیں معمول پر نہیں آسکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواؤں کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہوگئی ہیں۔