راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 53 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1330 ہوچکی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کیسز پوٹھوہار ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 795 ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 197 ہے جن میں سے 151 کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
پاکستان میں بیماریوں سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔عالمی ادارۂ صحت