راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 82 افراد میں وائرس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 82 افراد میں وائرس کی تصدیق
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 82 افراد میں وائرس کی تصدیق

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 82 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1964تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 125 ہے جبکہ 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈینگی میں کیا کرنا چاہئے، رہنما ہدایات سامنے آگئیں

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 419 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے کراچی سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 343 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ حیدرآباد میں 52 اور میرپور خاص میں 8 افراد کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں ڈینگی کے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts