پاک فوج اور پاکستان کی حساس ایجنسیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج،سول سوسائٹی اور محب وطن صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیاگیا
پاک فوج،سول سوسائٹی اور محب وطن صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیاگیا

اسلام آباد:شہر اقتدار کے ڈی چوک پر پاک فوج اور پاکستان کی حساس ایجنسیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی اور محب وطن صحافیوں نے مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مضبوط اور منظم افواج پر فخر ہے جو ملک کی حفاظت پر دن رات مامور ہے۔ واضح رہے کہ یہ مظاہرہ گزشتہ دنوں اینکرپرسن حامد میر کی جانب سے مسلح افواج اور ایجنسیوں کیخلاف ہرزہ سرائی کے بعد کی گیاہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے وطن، قوم اور اپنی فوج سے بے حد پیار ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وہ ملک دیکھیں جن کی افواج نہیں، ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاک افواج کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنے اور دشمن ممالک کے ایج ڈے پر کام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہم ان تمام لوگوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اپنے مذموم عزائم کو ترک کر دیں ورنہ ہر وہ زبان گدی سی کھینچ لی جائے گی جو عرض پاک اور پاک افواج کے خلاف استعمال ہوگی۔

مزید پڑھیں: متنازعہ بیان، جیو نیوز نے حامد میر پر پابندی عائد کردی، پروگرام نہیں کرسکتے

Related Posts