ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کو امریکا کا نیا صدارتی امیدوار نامزد کردیا، ٹرمپ ناخوش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan play important role in Afghan war: US President

واشنگٹن: امریکا کی مرکزی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں نیا صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے جس سے ٹرمپ ناخوش نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کرنے کیلئے منظوری جمہوری قومی کنونشن (ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن) میں دی گئی۔ صدارتی انتخاب رواں برس نومبر میں ہوگا۔

امریکہ میں صدر کا عہدہ ملک کے انتظامی سربراہ کا ہوتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں کے باعث امریکا میں پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے جبکہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ ساتھ جمی کارٹر بھی جو بائیڈن کے حامی ہیں۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اوول آفس میں افراتفری کے ذمہ دار ہیں۔ سابق وزیرِ خارجہ کولن پاول بھی جو بائیڈن کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں جس سے امریکی صدر ٹرمپ خوش نہیں ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ چین کا مقابلہ کرنے کیلئے جوبائیڈن کوئی مناسب آدمی نہیں ہیں کیونکہ میں انہیں اسمارٹ نہیں سمجھتا۔ 

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نئے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ یہ میری زندگی کا قابلِ فخر لمحہ ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی نے مجھے امریکا کا صدارتی امیدوار نامزد کیا اور میں نے یہ نامزدگی قبول کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈٹرمپ نے چین پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دئیے

Related Posts