امریکی فنکارہ ڈیمی لوواٹو مستقبل میں خواجہ سراء (ٹرانس جینڈر) کی حیثیت سے اپنی شناخت کیلئے پر عزم ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈزنی کی سابق پرفارمر ڈیمی لوواٹو نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ میں آج کل خود کو جنسی شناخت سے بالاتر (نان بائنری) کی حیثیت دیتی ہوں لیکن مستقبل میں میری ایک واضح شناخت ہوگی۔
معروف امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو نے کہا کہ ایسا وقت بھی آئے گا جب لوگ مجھے خواجہ سراء کی حیثیت سے شناخت کریں گے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت مجھے لوگ کیا سمجھیں گے۔ جب عمر بڑھ اجئے گی تو ہوسکتا ہے کہ لوگ عورت سمجھنے لگیں۔
رواں برس مئی کے دوران گلوکارہ نے اپنی شناخت نان بائنری کے طور پر کرائی جبکہ اس دوران ان کا تعلق میکس ایہرچ سے بھی رہا۔ ڈیمی لوواٹو نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آپ کو یہ کیسا لگے گا تاہم میرے لیے یہ میری موجودہ شناخت ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو کا نیا البم شیطان کے ساتھ رقص مداحوں کے دل جیت کر بل بورڈ کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
رواں برس اپریل میں امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو کا نیا البم مداحوں کیلئے نئی تخلیقات سے بھرپور رہا جس میں پیش کیے گئے گانے مداحوں کو پسند آئے۔ امریکی گلوکارہ کا نیا البم ڈانسنگ وِدھ دی ڈیول(شیطان کے ساتھ رقص) بل بورڈ 200 چارٹ پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔
گزشتہ 4 برس میں امریکی گلوکارہ کا یہ پہلا جبکہ ڈیمی لوواٹو کے مجموعی کیرئیر میں ساتواں البم تھا جس کے کچھ گانے بل بورڈ ہاٹ 100 سانگز چارٹ پر اہم پوزیشن پانے میں کامیاب رہے۔ اپریل میں ڈیمی لوواٹو کا البم 56 ویں نمبر پر شمار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈیمی لوواٹو کا شیطان کے ساتھ رقص مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب