حفیظ شیخ کی سربراہی میں وفد کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات ،مختلف امور پر غور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ہوگیا،حفیظ شیخ
اسلام آباد:مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں27فیصداضافہ ہوا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اورگردشی قرضوں میں 28 ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے ۔

اسلام آباد :مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ نے عالمی بینک کے جنوبی ایشیائی ممالک کے نائب صدر سے بھی ملاقات ہوئی ۔مشیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطی اور وسطی ایشیا جہاد ازعور سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا ۔اعلامیہ میں کہا گیاکہ مشیر خزانہ نے معاشی استحکام کیلئے جڑواں خساروں کو کم کرنے اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ مشیر خزانہ نے معاشی استحکام کیلئے جڑواں خساروں کو کم کرنے اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ۔ اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ نے جی 24 ممالک کے وزراء کے اجلاس میں شرکت کی ۔

Related Posts