سرد موسم اور دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافر اذیت میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی
ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی

کراچی: پاکستان ریلوے موسم کے سامنے بے بس ہوگئی، مقررہ وقت پر چلنے والی ٹرینیں 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو نے لگیں۔ مسافروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق تاخیر کی وجہ سرد موسم میں دھند اور دھوئیں کے باعث ٹرینوں کی رفتار انتہائی کم رکھنا پڑتی ہے جس کے باعث کئی میل تک ٹرینوں کو مقررہ رفتار سے انتہائی کم چلانا پڑتا ہے۔

ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے باعث سخت سردی میں مسافروں کو ملک بھر کے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر انتظار کی اذیت سہنی پڑ رہی ہے، کھلے اسٹیشنوں پر ٹھنڈی ہواؤں میں مسافر اپنے بچوں سمیت ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق سب سے زیادہ تاخیر کا شکار تیز گام ہے جس کی کراچی کینٹ اسٹیشن پر آمد کا مقررہ وقت 9بجکر 55 منٹ ہے تاہم 7 گھنٹے تاخیر کے باعث شام5 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچنے کا امکان ہے۔

صبح 8بجکر 35 منٹ پر آنے والی پاکستان ایکسپریس تاخیر سے صبح 10 بجکر 50 منٹ پر پہنچی۔علامہ اقبال ایکسپریس 8 بجکر 10 منٹ کے بجائے صبح 11 بجے پہنچی۔قراقرم ایکسپریس 9 بجکر 25 منٹ کے بجائے 10 بجے صبح پہنچی۔

پاکستان بزنس ایکسپریس صبح 11 بجے کے بجائے شام 5 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی ایکسپریس 11 بجے کے بجائے 2 بجکر 30 منٹ پر پہنچنے کا امکان ہے۔ملت ایکسپریس صبح سوا دس بجے کے بجائے دوپہر ایک بجے پہنچی۔تیز گام 7 گھنٹے کی تاخیر سے صبح10 بجے کے بجائے شام 5 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔

جبکہ زکریا ایکسپریس صرف 5 منٹ کی تاخیر سے 8 بجکر 55 منٹ پر پہنچ گئی۔فریڈ ایکسپریس 7 بجے کے بجائے سوا گھنٹے لیٹ سوا آٹھ بجے صبح پہنچ گئی۔گرین لائن 2 بجے کے بجائے ساڑھے پانچ بجے پہنچنے کا امکان ہے۔

خیبر میل شام 5 بجکر 45 منٹ کے بجائیرات 11 کے بعد پہنچنے کا امکان ہے۔جبکہ کراچی سے اندرون ملک رونہ ہونے والی مسافر ٹرینوں میں تیز گام 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سیروانہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہو سکتی ہے۔پاکستان ایکسپریس میں ایک گھنٹے کی تاخیر ممکن ہے۔کراچی ایکسپریس میں 45 منٹ تاخیر سے روانہ ہو سکتی ہے۔جبکہ ریلوے حکام کے مطابق دیگر مسافر ٹرینیں مقررہ وقت پر روانہ کر دی جائیں گی۔

Related Posts